انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021: نامزدگی فارم

انٹیگریٹی آئیکون 2021 میں حصہ لینے کے لیے شرائط

درخواست گُزار /تجویز کردہ فرد کے لیے پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے
* درخواست گُزار/تجویز کردہ سرکاری ملازم کا کسی سرکاری دفتر، محکمے یا ڈیپارٹمنٹ میں حاضر سروس ہونا ضروری ہے
* درخواست گُزار/تجویز کردہ سرکاری ملازم کاکسی بھی محکمے میں مستقل پوسٹ پر ہوناضروری ہے ۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازم یا کسی عارضی کنٹریکٹ پر کام کرنے والا فردانٹیگریٹی آئیکون میں حصہ لینے کا اہل نہیں
* درخواست گزار/تجویز کردہ سرکاری ملازم کوقومی احتساب بیورو (نیب ) یا کسی اور دارے کی طرف سے بد عنوانی یا کسی اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کی کسی سرگرمی میں نامزد نہ کیا گیا ہو
* درخواست گُزار /تجویز کردہ سرکاری ملازم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ملازمت کے کم ازکم 7 سال پورے کر چکا/چکی ہو اور اس کی ریٹائرمنٹ میں بھی کم از کم 5 سال باقی ہوں
* درخواست گزار/تجویز کنندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم ازکم 3 واضح وجوہات درج کرے کہ کیوں وہ انیٹیگریٹی آئیکون کے لیے بہترین امیدوارہے ۔ اسی طرح تجویز کردہ فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں کیے کم ازکم 3 نمایاں کامو ں (مہمات، نمایاں کردار، لیڈرشپ کا کردار) کی  تفصیلات اپنی درخواست میں درج کرے

انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021 کے انتخاب کے لیے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط

1۔ سب سے پہلے ہم موصول شدہ درخواستوں کا جائزہ لیں گے کہ وہ دی گئی ہدایات کے مطابق تیار کی گئی ہیں یا نہیں
2۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ موصول شدہ درخواست فارم انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021 کی شرائط پر پور ا اترتا ہو
3۔ ہم انٹیگریٹی آئیکون پاکستان 2021 کی اہلیت کے لیے درخواست فارم میں کیے گئے دعووں کی حقیقت کو جانچیں گے
4۔ ہم ہر  درخواست گزار/تجویز کردہ فرد کے مثالی کام (مہمات، نمایاں کردار، لیڈر شپ کا کردار ) کی تصدیق کریں گے  
5۔ درخوست گزاروں/تجویز کنندہ افراد کے مثالی کاموں کی مزید تصدیق ان کے ساتھی ملازمین، موکلین اور ان کے دفاتر کے سربراہان کے انٹرویوز سے بھی کی جائے گی
6۔ درخواست گازروں اور ان کے نمایاں کاموں کے بارے میں جمع کی گئی معلومات ججز کے ایک غیر جانبدار پینل کو پیش کرنے کے بعد ایک تفصیلی تصدیقی مرحلہ آئے گا جس میں یہ پتہ چلایا جائے گا کہ درخواست گزار/تجویز کردہ فرد قومی احتساب بیورو(نیب) یا بدعنوانی پر کام کرنے والے کسی اور ادارے کی طرف سے بدعنوانی کے کسی مقدمے میں سزا یا فتہ تو نہیں؟ ہم اس  بات کی تصدیق کریں گے کہ ان کے خلاف بدعنوانی یاا پنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی مقدمہ نہ ہو
7۔ تفصیلی جائزے ، جمع کیے گئے اعدادو شمار اور معلومات کے بعد ججز کا غیر جانبدار پینل 5 نمایاں ملازمین کا انتخاب کرے گا
8۔ ہم 5 نامزد افراد کے دفاتر کا دورہ کرکے ان کے ساتھی ملازمین ، موکلین اور دفاتر کے سربراہوں کے انٹرویوز کر یں گے۔ اس کے بعد ہم ہر نامزد ملازم کی ایک مختصر ویڈیو بنائیں گے جس میں ا س کے کام کے طریقہ کا ر اور اب تک کی کامیابیوں کا ذکر کیا جائے گا۔ ہم ان ویڈیوز کو قومی ٹی وی چینلز اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائیں گے
9۔ جیتنے والے ملازمین کو ایک معاہدے کرنا ہوگا جس میں ایوارڈ لینے کے لیے ان کی اہلیت کی تصدیق کی جائے گی
10۔ ججز کے پینل کی طرف سے کیے گئے تمام فیصلے حتمی ہوں گے
Sign in to Google to save your progress. Learn more
Email *
Next
Clear form
Never submit passwords through Google Forms.
This form was created inside of Accountability Lab. Report Abuse